سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو دو تقسیم سے بچانے کے لئے پارٹی کے سربراہ
ملائم سنگھ یادو نے آج ایس پی حکومت بننے پر اکھلیش یادو کو ہی وزیر اعلی
بنانے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے ملائم سنگھ یادو نے کئی بار
کہا ہے کہ پارٹی کو اکثریت ملنے پر
پارٹی اراکین لیڈر منتخب کریں گے لیکن پارٹی میں جاری رسہ کشی کو روکنے
کے لئے مسٹر یادو نے یہ اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔